پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف دو کامیاب کارروائیاں کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا

اسلام آباد(پی پی آ ئی)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف دو کامیاب کارروائیاں کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں آٹھ خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری پر ان کی تعریف کی۔انہوں نے خوارج کے خلاف ان کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے پر کیپٹن محمد زوہیب الدین اور سپاہی الطاف حسین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں اس کے مکمل خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر ملک میں انتشار پھیلانے کے اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔