ڈیرہ اسمٰعیل خان(پی پی آئی)ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے وزیراعلیٰ پختونخوا کے چچا زاد بھائی ثقلین خان گنڈاپور کے قاتلوں کی تلاش میں چھاپے مارے ہیں اور متعددمشتبہ افراد کوحراست میں لیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ نے مزید کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پولیس حکام،میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈاپور کے والد اسماعیل خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے چچا ہیں۔