پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش،برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں کے لیے موسم کی صورتحال کی پیشگوئی کی ہے۔سندھ میں موسم سرد رہنے کے ساتھ بونداباندی کی توقع ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے سفر میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، جو کہ زمین کی زرخیزی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر برفباری کی توقع کی جارہی ہے، جس سے سرد موسم مزید بڑھ جائے گا۔شہریوں کو موسم کی تبدیلی کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بلوچستان کے بیشتراضلاع میں اآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق با رکھان، قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ،ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد،جھل مگسی، بو لان،جعفر آباد، ڑوب، شیرانی، موسیٰ خیل، نصیر آباد،لورالائی، سبی، کوہلو اورآوران میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا کو ئٹہ شہر میں رات کے وقت سردی میں اضا فہ ہو گیاوادی کو ئٹہ میں کم سے کم3ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات 2،نوکنڈی6، سبی16،گوادر 15، تربت17، جیونی میں کم سے کم 16ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا، خضدار 08، بار کھان 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے صو بے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔