اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت توانائی کے شعبے کی ترقی اور اس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔سب سے زیادہ کارکردگی دکھانے والی تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ڈسکوزکی نجکاری کو تیز کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو مرکزی کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر حکومت نے اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔ نجکاری کے عمل کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔