قو موں کی بقاء اورارتقاء کے لئے نظم وضبط لازمی ہے:شہزاداقبال شام

راولپنڈی(پی پی آئی)معروف ا سکالرسینئرریسرچرانسٹی ٹیوٹ آف پالیسیزسٹڈیزاسلام آبادڈاکٹرشہزاداقبال شام نے کہاہے کہ قو موں کی بقاء اورارتقاء کے لئے نظم وضبط کاہونالازمی ہے جوقومیں نظم وضبط کواپناشعارنہیں بناتیں ان کانام ونشان مٹ جاتاہے اسی لئے قائداعظم محمدعلی جناح نے قوم کواتحاد،یقین اورنظم وضبط کادرس دیاقائداعظم اورشہیدحکیم محمدسعیدکابھی یہی مشن تھاکہ قوم کے نونہال اپنے آپکو نظم وضبط کاپابندبنائیں اورعملی طورپراس کانمونہ بنیں تاکہ پاکستان کابھی دنیاکی ترقی یافتہ قوموں میں شمارہوسکے۔  ہمدردفاؤنڈیشن پاکستان  کے اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے نونہال اسمبلی کے ماہانہ اجلاس سے مہمان مقرر کے طورپرخطاب کرتے ہوئے کیا،عنوان”قائداعظم،نظم وضبط کی عملی مثال“تھاقومی صدرہمدردفاؤنڈیشن پاکستان سعدیہ راشدنے کہاکہ قائداعظم کی شخصیت،قول وفعل میں ایک ہونے کی عملی تصویرتھی ایسی عظیم شخصیات پرتاریخ بھی فخرکرتی ہے قائداعظم نے تحریک پاکستان میں نوجوانوں کے کردارکواہمیت دی اسی سوچ کے تحت شہیدحکیم محمدسعیدؒنے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کے لئے نونہال اسمبلی کاآغازکیاانہوں نے کہاکہ جس قوم میں نظم وضبط نہیں ہوتاوہ جلدصفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں اگر ہم واقعی پاکستان سے مخلص ہیں اور اپنی قوم کو دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں دیکھنا چاہتے ہیں توہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے اور اپنے افکار و افعال میں نظم و ضبط کے اصول کو کبھی فراموش نہ کریں نونہال اسمبلی میں طلبہ نے اردواورانگریزی میں تقاریرکرکے قائداعظم اورشہیدحکیم محمدسعید کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااورعہدکیاکہ وہ اپنی زندگی میں نظم وضبط کوپناشعاربنائیں گے جبکہ ملی نغمے،ٹیبلوزاورخاکے بھی پیش کیئے گئے بعدازاں دعائے سعید بھی پیش کی گئی مہمان خصوصی نے ڈائریکٹرپبلک ریلیشن حیات محمدبھٹی کے ہمراہ نمایاں کارکردگی والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سبی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Tue Dec 3 , 2024
 سبی (پی پی آئی) بلوچستان میں سبی کے علاقے ٹلی روڈ کے قریب منگل کو نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی کے علاقے تلی روڈ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے محمد بخش ہرا نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد […]