مدارس بل سیاسی نہیں دین و ایمان کا مسئلہ ہے،امین انصاری

کراچی(پی پی آئی) متحدہ علماء محاذ پاکستان، متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمدامین انصاری نے کہاہے کہ مدارس بل سیاسی نہیں دین و ایمان کا مسئلہ ہے،کمزورحکومت سنگین حالات میں مدارس مخالفت کی متحمل نہیں ہوسکتی،صدر آصف زرداری مدارس بل مسترد کرکے دینی قوتوں کے صبر کو نہ آزمائیں۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے دونوں ایوان ہائے بالا سے متفقہ منظوری کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے مدارس بل پر اعتراض لگا کر دستخط نہ کرکے واپس کرنا ایوانوں کے منتخب معزز اراکین کی نہ صرف توہین و تضحیک ہے بلکہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ دینی مدارس سے وابستہ لاکھوں علماء و طلبہ کی آئینی، قانونی،انسانی، اخلاقی ظالمانہ،جانب دارانہ حق تلفی ہے اور یہ سب کچھ اسلام و ملک و آزادی و خودمختاری اور خوشحالی کے دشمن عالمی استعماری قوتوں کے دباؤ و خوشنودی کیلئے ان کی ایماء پر کیاجارہاہے۔متحدہ علماء محاذ پاکستان، متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق  مولانا محمدامین انصاری نے کہا کہ  پاکستان بدقسمتی سے نااہل حکمرانوں کی ناعاقبت اندیشی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی انتشار و سنگین بحرانوں و چیلنجز کا شکار ہے۔ حکومت کو دینی مدارس علماء مشائخ و دینی قوتوں کے ساتھ بلاجواز محاذ آرائی و انتشار سے اجتناب کرنا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ضمنی الیکشن میں کامیابی عوام کی محبت اور بھرپوراعتماد کا ثبوت ہے: مریم نواز

Fri Dec 6 , 2024
لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی پی 139 سے ضمنی انتخاب جیتنے پر رانا طاہر اقبال کو مبارکباد دی ہے- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھرپور اعتماد کرنے پر شیخوپورہ کے عوام سے اظہار تشکرکیا اور مبارکباددی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ رانا طاہر اقبال کی واضح اکثریت سے کامیابی عوام کی مسلم لیگ(ن) سے محبت اور […]