ضمنی الیکشن میں کامیابی عوام کی محبت اور بھرپوراعتماد کا ثبوت ہے: مریم نواز

لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی پی 139 سے ضمنی انتخاب جیتنے پر رانا طاہر اقبال کو مبارکباد دی ہے- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھرپور اعتماد کرنے پر شیخوپورہ کے عوام سے اظہار تشکرکیا اور مبارکباددی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ رانا طاہر اقبال کی واضح اکثریت سے کامیابی عوام کی مسلم لیگ(ن) سے محبت اور بھرپوراعتماد کا ثبوت ہے۔ عوام جان چکے ہیں ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں ہی طے ہوگا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چند ماہ میں دن رات محنت کرکے پنجاب میں ریکارڈ پراجیکٹس شروع کئے۔ دوسرے صوبے بھی پنجاب کے شاندار پراجیکٹس اور سکیموں کی تقلید کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

”میجر شبیر شریف شہید عزم و جرات کی روشن مثال بن کر زندہ ہیں“

Fri Dec 6 , 2024
لاہور/کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اوروزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میجر شبیر شریف شہیدکے 53ویں یوم شہادت پر حروف عقیدت پیش کیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میجر شبیر شریف شہید نے جرات و بہادری اعلیٰ مثال قائم کی-1971 کی جنگ میں میجرشبیر شریف شہید نے سلمانکی میں داد شجاعت دیتے ہوئے جام شہادت نوش […]