”میجر شبیر شریف شہید عزم و جرات کی روشن مثال بن کر زندہ ہیں“

لاہور/کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اوروزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میجر شبیر شریف شہیدکے 53ویں یوم شہادت پر حروف عقیدت پیش کیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میجر شبیر شریف شہید نے جرات و بہادری اعلیٰ مثال قائم کی-1971 کی جنگ میں میجرشبیر شریف شہید نے سلمانکی میں داد شجاعت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔میجر شبیر شریف شہید عزم و جرات کی مثال بن کر زندہ ہیں – وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میجر شبیر شریف شہید کا دھرتی کی حفاظت کا جذبہ مثال ہے- قوم کو میجر شبیر شریف شہید پر فخر ہے-قوم دفاعِ وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتی-علاوہ ازیںگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 53 ویں یوم شہادت پر شہید میجر شبیر شریف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر شبیر شریف کی قربانی اور شجاعت ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، میجر شبیر شریف نے 1971 کی جنگ میں دشمن کے کئی ٹینک تباہ کئے، سیالکوٹ محاذ پر قیادت کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ میجر شبیر شریف نشانِ حیدر اور ستارہِ جرات پانے والے واحد افسر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سویا بین، کینولا اور سورج مکھی جیسے متبادل خوردنی تیل پر ڈیوٹیز کم کی جائیں: بناسپتی مینوفیکچررز

Fri Dec 6 , 2024
کراچی (پی پی آئی) پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے حکومت سے خوردنی تیل کی سپلائی چین میں موجود چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنے اور سویا بین، کینولا اور سورج مکھی کے تیل جیسے متبادل خوردنی تیل پر ڈیوٹیز کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس اقدام کا […]