امریکی جیل سے میری رہائی کے لیے پاکستانی عوام کوشش کریں:ڈاکٹر عافیہ صدیقی

کراچی (پی پی آئی) کراچی: ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے پاکستانی قوم سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی امریکہ کی ایف ایم سی کارسویل جیل سے رہائی کے لیے کوششیں کی جائیں۔سینیٹر طلحہ محمود نے جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے تین گھنٹے تک ملاقات کی ہے۔ انہوں نے عافیہ موومنٹ میڈیا سیل کو ویڈیو پیغام کے ذریعے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ نے اپنے بچوں، والدین اور بہن کو یاد کیا۔ ڈاکٹر عافیہ نے کہا کہ انہیں جیل سے رہا کیا جائے،وہ 16 سال سے جیل میں ہیں جبکہ امریکہ میں بھی اقدام قتل کی سزا 10 سال ہے۔سینیٹر طلحہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے امریکہ میں وفد کی کئی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی کمیونٹی بالخصوص اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے معاملے میں مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے سے قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بقایا سزا معاف کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی سے امریکہ کے عالمی امیج پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تقریباً 2 ارب مسلمان عافیہ کی رہائی کو ایک مثبت اشارے کے طور پر لیں گے۔ ڈاکٹر عافیہ پاکستان میں بہت مقبول ہیں اور پاکستانی سمجھتے ہیں کہ انہیں غیر قانونی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کی رہائی سے پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لیویز فورس کا موسیٰ خیل بلوچستان میں چھاپہ،چوری شدہ9گائیں برآمد، ملزم گرفتار

Fri Dec 13 , 2024
موسی خیل (پی پی آئی) لیویز فورس موسیٰ خیل نے جمعہ کے روز صوبہ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں ایک کارروائی کے دوران چوری شدہ نو (9) گائیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کی ہدایت پر کوئیک رسپانس فورس-کیو آر ایف کے عملہ جمعہ […]