تفتان (پی پی آئی) تفتان شہر میں ہفتہ کے روز موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تفتان شہر میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر ولی محمد ساسولی نامی شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ زخمی کو برکت فاؤنڈیشن پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔