جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی تشکیل دی جائے گی

 اسلام آباد(پی پی آئی)انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب راہ ہموار کرنے کیلئے ایک قومی ڈیجیٹل کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے آج(پیر) اسلام آباد میں نیشنل براڈ بینڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس حوالے سے قومی اسمبلی میں قانون سازی کیلئے بحث کی جائے گی۔وزیر مملکت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے سربراہ وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے اور تمام صوبائی وزرئے اعلیٰ اور نادرا اور پی ٹی اے جیسے بڑے سرکاری اداروں سے نمائندگان شامل ہوں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی بعد میں تشکیل دی جائے گی تاکہ ایک جامع قومی لائحہ عمل اور معیشت، حکومت اور سماج جیسے تین بنیادی شعبوں کے ساتھ ڈیجٹلائزیشن کیلئے ماسٹر پلان کو یقینی بنایا جا سکے۔شز ہ فاطمہ نے کہا کہ فائیو جی اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی آئندہ سال اپریل میں ہوگی جس سے ملک میں انٹرنیٹ سروسز میں نمایاں بہتری آئے گی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل ایجنڈے کو تقویت دینے کیلئے سرکاری اور نجی شراکت داری کیلئے موزوں ماحول فراہم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔