گورنر ہاوس سے ضرورت مندوں میں 4 کروڑ کے امدادی چیک، ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد راشن بیگزتقسیم

کراچی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاوس سے ضرورت مندوں افراد میں 4 کروڑ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس میں مستحقین میں مالی مدد کے چیکس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ مستحقین نے بیٹیوں کی شادی، کاروبار، ضرورت اور بچوں کے تعلیمی اخراجات کے ضمن میں اپنی درخواستیں گورنر ہاو س گیٹ نمبر 1 پر نصب امید کی گھنٹی پر جمع کرائی گئیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب میں شرکاکو گورنر ہاو س آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ 82 ضرورت مندوں افراد میں چیکس تقسیم کئے گئے، جن کی مالیت 20 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک ہے، اس سال اب تک 4 کروڑ روپے کی مالی مدد کے چیکس تقسیم کئے جاچکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاو س سے ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد مستحقین کو راشن بیگز دیئے جاچکے ہیں، گورنر ہاو س کے دروازے عوام کے کھل دئیے ہیں جبکہ اب تک 35 لاکھ سے زائد افراد گورنر ہاوس کا دورہ کرچکے ہیں، گورنر ہاو س میں آئی ٹی کورسز کے زیر تربیت طلبہ آج 600 سے 1000 ڈالرز کما رہے ہیں، حیدرآباد اور سکھر میں بھی آئی ٹی کورسز جلد شروع کئے جائیں گے، جس سے مزید 50 ہزار بچے مستفید ہوں گے، اسلام آباد پریس کلب کی درخواست پر جلد وہاں بھی آئی ٹی کورسز کا آغاز کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے ناروے میں انڈر 15 فٹبال چیمپین شپ میں چاندی کا میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 10 لاکھ روپے بطور انعام اور موٹر سائیکلیں دیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ملک کا معاشی نظام مزید مضبوط بنائیں گے تاکہ کوئی غریب نہ رہے، انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف اور حکومت نے پاکستان کی معاشی خوشحالی کا تہیہ کر لیا ہے۔ میڈیا کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ مستقبل کسی کی ذات کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہونا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

Mon Dec 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی) نئے کاروباری ہفتے کا آغازپراسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان: ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیانئے کاروباری ہفتے کا آغاز کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔ اس وقت انڈیکس 2015 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک […]