کراچی(پی پی آئی) نئے کاروباری ہفتے کا آغازپراسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان: ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیانئے کاروباری ہفتے کا آغاز کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔ اس وقت انڈیکس 2015 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 315 پر ٹریڈ کررہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی مؤثراقتصادی پالیسیوں کے باعث معاشی اشارے مثبت رجحان ظاہر کررہے ہیں۔جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آٹو موبائل اسمبلرز، اسیسریز، کیمیکل اور فیوچر کونٹریکٹس کے سودوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ اب تک 451 کمپنیوں کے کاروبار میں اضافہ، 156 میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔