لاہور: پاکستان ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیکیورٹی کی صورت حال سے کھلاڑی پریشان نہیں، ایشین چیمپئن ہیں بھارت سمیت ہر ٹیم کو ہرائیں گے۔ایشیا کپ کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشین چیمپئن کے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ہوم کراوڈ اور ہوم گراونڈ کے بغیر بھی اچھا پرفارم کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے کوچنگ اسٹاف سے فوری نتائج کی توقع کرنا زیادتی ہوگی، پاکستان کی ٹیم شائقین کھیل کی توقعات پر پورا اترے گی۔
Next Post
سیمونا ہالیپ انجری کی وجہ سے دبئی اوپن سے دستبردار ہوگئیں
Wed Feb 19 , 2014
دبئی: رواں ماہ قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرنے والی رومانوی ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ فٹنس مسائل کے باعث دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ دبئی میں جاری ایونٹ میں ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں سیمونا ہالیپ کا مقابلہ فرانس کی علیزے کورنٹ سے تھا۔ پہلے سیٹ میں فرانسیسی کھلاڑی نے 6-1 سے […]
