او جی ڈی سی ایل کا ہیوی آئل ویل دوبارہ فعال، پیداوار میں اضافہ

 اسلام آباد(پی پی آئی) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے  صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں ایک  ہیوی آئل ویل کی پیداوار کو  بحال کردیا ہے اور کمپنی نے  اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو معلومات بھی  فراہم کر دی ہیں۔ ہیوی آئل ویل کی پیداوار 1500 یومیہ بیرل سے بڑھ کر 2500 یومیہ بیرل ہوگئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایڈوانس آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کو مکمل کیا گیا ہے۔ مزید برآں، راجیان 3اے کنوئیں کی 3652 میٹر گہری کھدائی کا منصوبہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں راجیان کنوئیں سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 1000 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے راجیان فیلڈز میں موجود دیگر 10 خام تیل کنوؤں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے ان کنوؤں کی پیشرفت کو بہتر بنانے کے لیے رگ این 4 سسٹم کو تعینات کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ان کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا توانائی کی پیداوار میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت میں انتہاپسندی عروج پرپہنچ چکی ہے،مشعال ملک

Mon Dec 16 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)  بھارت میں انتہا پسندی عروج پرہے مقبوضہ کشمیرمیں متعدد تاریخی مساجد کو شہیدکیا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔پیس اینڈکلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن  مشعال ملک  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت اورورثہ کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں […]