اسلام آباد(پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف بدھ سے مصر کا 3روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم 18سے 20دسمبر کے دوران ترقی پذیر ملکوں کی تنظیم۔ڈی ایٹ۔کے سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔کانفرنس میں نوجوانوں پر سرمایہ کاری اور مستقبل کی معیشت سے متعلق امور پر غور ہو گا۔ محمد شہباز شریف جامع معیشت،چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے مواقع کی اہمیت سے متعلق کلیدی خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے موقع پرمحمد شہبازشریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔