اٹھارہ انچ قطر کی لائن پر نصب کنٹرولرز آئسنگ کے باعث منجمد، کوئٹہ و دیگر اضلاع متاثر

کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان میں منفی درجہ حرارت کے باعث سوئی گیس کی کئی  علاقوں کی سپلائی متاثر ہوگئی۔ بلوچستان میں منفی درجہ حرارت کے باعث سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی سی) کی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی،ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹھارہ انچ قطر کی لائن پر نصب کنٹرولرز آئسنگ کے باعث منجمد ہو گئے، پائپ لائن سیٹ 130 کی بجائے 20 پی ایس آئی جی پر کام کر رہی ہے۔  ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن کی تکنیکی ٹیمیں  اس پر کام کر رہی ہیں،متاثرہ علاقوں میں، نواں کلی، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت کے علاقے شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی ایکسپو سینٹر میں 17 جنوری کو ”ڈیلفا کیٹل شو سیزن 4“شروع ہوگا

Tue Dec 17 , 2024
کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ لائیو اسٹاک، زراعت اور ماہی گیری جیسے شعبے ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہیں جبکہ حکومتی و نجی شراکت داری معیشت کے استحکام کی ضامن ہے۔ گورنر ہاو س میں ڈیلفا نیٹ ورکنگ ڈنر میں زراعت و لائیو اسٹاک سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک تھیں۔کراچی ایکسپو […]