کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ لائیو اسٹاک، زراعت اور ماہی گیری جیسے شعبے ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہیں جبکہ حکومتی و نجی شراکت داری معیشت کے استحکام کی ضامن ہے۔ گورنر ہاو س میں ڈیلفا نیٹ ورکنگ ڈنر میں زراعت و لائیو اسٹاک سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک تھیں۔کراچی ایکسپو سینٹر میں 17 سے 19 جنوری2025تک منعقد ہونے والے ”ڈیلفا کیٹل شو سیزن 4“میں 30 بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 200 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت ڈیلفاپر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی حمایت معیشت کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے زراعت و لائیو اسٹاک میں مزید جدت لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاو ¿س میں لائیو اسٹاک انڈسٹری کی ترقی کے لئے تقریب خوش آئند ہے۔ تقریب میں لائیو اسٹاک کے چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدار ایکسپو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرذوہیر نصیر نے کہا کہ ڈی اے ایل ایف اے 17 جنوری سے 19 جنوری 2025 تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔ڈیلٹا کے پیٹر انچیف حارث علی مٹھانی نے کہا کہ ڈی اے ایل ایف اے کی کامیابیاں پاکستان کے لائیو اسٹاک کا روشن مستقبل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی میں ڈیری، زراعت، لائیو اسٹاک، ماہی گیری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں کے شراکت داروں کا کردار اہم ہے، جو ان شعبوں کی ملکی معیشت میں اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (بی بو آئی ٹی) کے وائس چیئرمین *بلال خان کاکڑ* نے اعلان کیا کہ اگلا ڈیلفا شو بلوچستان میں صوبائی حکومت کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ندیم خانزادہ نے کہا کہ ہمارا لائیو اسٹاک *24 فیصد جی ڈی پی میں 14 فیصد حصہ* رکھتا ہے، اس لئے اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور چھوٹے کسانوں کی معاونت وقت کی اہم ضرورت ہے۔