وزیرداخلہ محسن نقوی کاسعودی ہم منصب سے سکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال

ریاض(پی پی آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج(منگل) ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نائف سے ملاقات کی۔اس دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے ساتھ منشیات سمگلنگ سے نمٹنے کے اقدامات اور سکیورٹی تعاون کے بارے میں گفتگو کی۔دونوں فریقوں نے منشیات کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بات چیت کی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ہر پاکستانی کا سعودی عرب کے ساتھ مذہبی عقیدت اور احترام کا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت کی ہے۔محسن نقوی نے سعودی قیادت اور سعود ی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے لئے سعودی عرب کی حمایت پر مسرت کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جاپان کا پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنیاور تعاون مضبوط بنانیکاعزم

Tue Dec 17 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان اور جاپان نے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اور ملحقہ علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت کی بہتری کیلئے ننانوے لاکھ دس ہزا رڈالر کے باہمی منصوبے پر دستخط کئے ہیں۔منگل کے روز اسلام آباد میں دستخط کئے جانے والے اس منصوبے کا مقصد خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تشخیص اور علاج […]