جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لانس نائیک محفوظ شہیدنے دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملا دیا: وزیرِ اعظم

اسلام آباد(پی پی آئی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 1971 کی جنگ میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیس کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 1971 میں واہگہ باڈر پر مثالی جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر دشمن کو پسپا کرتے رہے،  ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر نے دشمن کے طاقت اور عددی برتری کے نشے کو خاک میں ملا دیا اور وہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید فرض شناسی اور حب وطنی کی وہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے جس نے وطن عزیز کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا۔شہباز شریف نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا وطن سے عہد وفا اور ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دینے کا جذبہ نسل نو کیلئے مشعل راہ ہے اور مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے اور یہ کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کی دفاعِ وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔