نوشہروفیروز (پی پی آئی) نوشہروفیروز کے علاقہ مورو درس پولیس اسٹیشن کی حدود میں رات کے وقت تاج مسجد میں پیش امام کو قتل کردیا گیا۔پیش امام کی نعش کو ضروری کاروائی کیلئے مورو اسپتال منتقل کردیا گیاپیش امام کی شناخت معشوق علی کے نام سے ہوئی متوفی گاوں میر محمد بگٹی کی تاج مسجد میں پیش امام تھا،متوفی کے چاچا کا کہنا ہے مسجد کے آگے کیبن پر سامان کے پیسے نہ دینے پر پیش آیا پیش امام کے چچا خادم حسین نے بتایاکہ مسجد کے ساتھ پیش امام کی پرچون کی دکان تھی شرپسند افراد سے جھگڑا ہوا۔ انہو ں نے کہاکہ میرے بھتیجے کو مسرور کھوسو، شعبان، محمد علی، میر محمد کھوسہ نے قتل کیا ہے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد آبائی گاوں میر محمد بگٹی بھیج دیا گیا پیش امام کی نعش گاوں میر محمد بگٹی پہنچنے پر کہرام ہر طرف سوگ کا سماں طاری ہوگیا.