اسلام آباد(پی پی آئی)پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس یمامہ کی کمیشننگ کی تقریب رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹینٹا پر منعقد ہوئی۔ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور روایتی کمانڈ اسکرول پی این ایس یمامہ کے کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کیا۔ ڈپٹی فلیٹ کمانڈر رومانیہ نیوی ریئر ایڈمرل (یو ایچ) ماریان سیوبوٹارو (Rear Admiral (UH) Marian Ciobotaru) اور رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ارشد جان پٹھان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی کے مطابقتقریب سے خطاب کے دوران مہمان خصوصی نے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پی این ایس یمامہ کی شمولیت سے پاک بحریہ کے آپریشنل دائرہ کار میں مزید صلاحیتوں کے اضافے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شمولیت سے پاک بحریہ کے تمام میری ٹائم آپریشنز کو مزید تقویت ملے گی۔ قبل ازین؛ رواں سال پاکستان نیوی نے 6 ستمبر کو او پی وی بیچ- II کا پہلا جہاز پی این ایس حنین اپنے بیڑے میں شامل کیا۔ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے ڈیمن شپ یارڈ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہتے ہوئے پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی میں مستقبل کے امکانات پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔ آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ بیچ- II کا آخری جہاز ہے؛ جسے ڈیمن شپ یارڈز، گلاتی، رومانیہ میں بنایا گیا ہے۔ یہ درمیانے حجم کا کثیرالمقاصد اور انتہائی سبک رفتار جہاز ہے جو اپنی حفاظت اور ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔ یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کو ساتھ رکھتے ہوئے آزادانہ طور پر اور کسی بھی ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے اور پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔پی این ایس یمامہ کی کمیشننگ تقریب میں پاکستان، رومانیہ اور ہالینڈ کے اعلیٰ حکام اور رومانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔
Next Post
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دے دیا
Wed Dec 18 , 2024
لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دے دیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کے لئے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن اوربہتر سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ مقرر کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر شہر میں سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ بنانے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم […]