وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دے دیا

لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دے دیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کے لئے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن اوربہتر سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ مقرر کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر شہر میں سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ بنانے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں ”نو ٹوپلاسٹک“مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنانے کاحکم دیا۔ صوبہ بھر میں پالتوکتوں کوکالر پہنانا لازمی قراردیا گیا،خلاف ورزی پر جرمانہ اور کارروائی کی جائے گی۔ پالتو کتوں کی ویکسینیشن اور رجسٹریشن کا نظام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکو ں پر بائیک لین مقرر کرنے،چینی ماڈل کے تحت جنگلہ اور چھوٹی دیوار سے الگ کرنے اوربائیک سوار کے لئے ہیلمٹ،بیک لائٹ او رانڈیکیٹرز وغیرہ کی پابندی ضروری بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سکولو ں کے سامنے بچوں کے لئے زبیرا کراسنگ بنانے اور سکول وین کے فنٹس سرٹیفکیٹ پر زیرو ٹالرنس کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے سے نمازیوں اور شہریوں کو دشواری کی شکایت پر برہمی کا اظہار کیا اور شہروں میں جگہ جگہ نظر آنے والی خیمہ بستیاں متبادل مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سنگل لائن ریڑھی بازار کی پابندی یقینی بنانے کا حکم اور ہدایت کی کہ منظور شدہ ڈیزائن او رجگہ کے علاوہ کسی مقام پر ریڑھیاں نظر نہیں آنی چاہئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بس  اسٹینڈ ز کی صفائی،پنکھے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بہترین نشست گاہ یقینی بنانے اورہر شہر کے بس سٹاپ اور لاری اڈوں کو ماڈل بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ہسپتالوں کے ایم ایس کی پرفارمنس کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہماری جنگ کرپشن کے خلاف، بلوچستان سے اکھاڑ پھینکیں گے: صادق عمرانی

Wed Dec 18 , 2024
دالبندین (پی پی آئی)  پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان میر صادق عمرانی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔ […]