دالبندین (پی پی آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان میر صادق عمرانی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ کرپشن کے خلاف ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بلوچستان سے کرپشن کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ اس موقع پر سابق وزیر میر امان اللہ خان نوتیزئی، سابق وفاقی وزیر میر محمد ہاشم نوتزئی، معروف قبائلی عمائدین حاجی میر علی جان نوتزئی، حاجی بابو محمد انور نوتزئی، میر فیصل نوتزئی، حاجی میر عبدالخالق شیرزئی، محمد اجمل نوتزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔ دیگر بھی موجود تھے.