موسمیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 348 بلین ڈالرز درکار ہیں، رومینہ خورشید

اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان تن تنہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اس  بحران سے بچنے کے لیے ہمیں سال 2030 تک موسمیاتی فنانس میں 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔  پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی کاربن کا صرف ایک فیصد اخراج کرتاہیلیکن  اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی بحران کا فوری اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور محدود بجٹ اور تکنیکی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ہم نے اہم پیش رفت کی ہے۔   رومینہ خورشید عالمے کہا کہ ملک کے مختلف سماجی اقتصادی شعبے گلوبل وارمنگ کا شکار ہیں اور ان میں زراعت، توانائی، پانی، صحت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں جبکہ طویل اور شدید خشک سالی اور سیلاب زراعت کو متاثر کرتے ہیں اور 2022 کے تباہ کن سیلاب سے 30 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان افراد زر جیسے شدید اقتصادی چیلنجز سے دوچار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پورٹ قاسم ر یفرنڈم میں کامیابی بلاول بھٹو پراظہار اعتمادہے:سلمان عبداللہ مراد

Fri Dec 20 , 2024
 کراچی(پی پی آئی) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم مزدور یفرنڈم میں پیپلزپارٹی کی یونین کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ریفرنڈم میں لوگوں نے پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے مفادات اور ان کے ر وزگار کا تحفظ کیا […]