پورٹ قاسم ر یفرنڈم میں کامیابی بلاول بھٹو پراظہار اعتمادہے:سلمان عبداللہ مراد

 کراچی(پی پی آئی) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم مزدور یفرنڈم میں پیپلزپارٹی کی یونین کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ریفرنڈم میں لوگوں نے پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے مفادات اور ان کے ر وزگار کا تحفظ کیا ہے، پورٹ قاسم کے ملازمین کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے، مزدور ریفرنڈم جیتنے پر پیپلزپارٹی کی یونین کے رہنماؤں پیپلز یونین پورٹ قاسم کراچی کے چیئرمین لال شاہ اور ملازمین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیداواری عمل میں لیبرکو بنیادی اہمیت حاصل ہے مگر افسوس کہ اس کی حالت ہمیشہ قابل رحم رہی ہے،یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ دنیا بھرکی صنعتوں کا پہیہ مزدوروں ہی کی طاقت سے گھوم رہا ہے، اگر یہ طاقت کار فرما نہ ہو تو تمام صنعتی کاروبار بند ہوجائیں، صنعتی ترقی اور بقاکا دارو مدار محنت کشوں کی مشقت اور کاوشوں پر ہے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے مزید کہا کہ مزدوروں کی اہمیت و عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے ہمارا دین اسلام یہ درس دیتا ہے کہ مزدورکی محنت اور مشقت کا معاوضہ اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردیا جائے لیکن افسوس کہ ہمارے معاشی اور معاشرتی نظام میں سب سے زیادہ استحصال کا شکار مزدور طبقہ ہے، ٹریڈ یونینوں یا مزدور تنظیموں کا معرضِ وجود میں آنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلوک کیا جاتا ہے اور ان کے جائز حقوق ادا نہیں کئے جاتے لہٰذا اپنے جائز مطالبات منوانے کے لیے اسے مزدور تنظیم یا ٹریڈ یونین کا سہارا لینے پر مجبور ہونا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر کام کرنے والے مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کررتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بجلی،گیس،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی جائے:ذاکر آرائیں

Fri Dec 20 , 2024
حیدرآباد(پی پی آئی)آل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ذاکرحسین آرائیں نے کہاکہ اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں، ایک طرف توحکومت مہنگائی میں کمی کے دعوے کررہی ہیں،زمینی حقائق دیکھتے ہیں تومہنگائی میں مسلسل اضافہ نے عوام کی کمرتوڑدی ہے،بے روزگاری میں اضافہ،جرائم کی شرح میں اضافہ،ملک بھر میں امن وامان […]