بجلی،گیس،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی جائے:ذاکر آرائیں

حیدرآباد(پی پی آئی)آل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ذاکرحسین آرائیں نے کہاکہ اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں، ایک طرف توحکومت مہنگائی میں کمی کے دعوے کررہی ہیں،زمینی حقائق دیکھتے ہیں تومہنگائی میں مسلسل اضافہ نے عوام کی کمرتوڑدی ہے،بے روزگاری میں اضافہ،جرائم کی شرح میں اضافہ،ملک بھر میں امن وامان کی تشویش ناک صورت حال نے عوام کی پریشانی میں مبتلاکیاہواہے،حکومت عوام کوان مشکلات حالات سے نکالنے کیلئے اقدامات کرنے کے بجائے ارکان پارلیمنٹ،مشیروں،معاونین خصوصی کی تنخواہوں میں کئی گناہ اضافہ کرکے غریب عوام تذلیل کررہی ہے،اب پاکستانی عوام کو یہ بوجھ بھی برداشت کرناہوگاجس سے آنے والے دنوں میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپاہوگا۔آل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ذاکرحسین آرائیں  سیاسی وسماجی رہنماوں  پر مشتمل  وفدسے گفتگوکررہے تھے جس نے انھیں عوامی مسائل سے آگاہ کیا نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں امیر،غریب،متوسط طبقہ تاجر  دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادسب یکسان پریشان ہیں اوراُن میں شدیدغم وغصہ پایاجارہاہے اورحکومتی اقدامات کو ظلم قراردے رہے ہیں اورمطالبہ کیاجارہاہے کہ حکومت بجلی،گیس،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کریں اورمہنگائی میں قابوپایاجائے۔ذاکرحسین آرائیں نے حکمران سے اپیل کی کہ عوام کے دراورمسائل کوسمجھیں اورمشکلات اور دکھوں کودُورکرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج - NUST میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد

Fri Dec 20 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج (پی این ای سی) کے 36ویں کانووکیشن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اور ریکٹر NUST لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر محمد زاہد لطیف مرزا(ریٹائرڈ) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل […]