عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین علاج کی سہولت دینا چاہتے ہیں، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

کراچی(پی پی آئی) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو صحت کی جدید سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین علاج ملے، ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس میں صحت اور تعلیم کے مختلف جاری اور نئے پروجیکٹس کے معائنے اور  عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تختی کی نقاب کشائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر   ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، پرووائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا  حسن،ڈاکٹر اظہار حسین،ڈاکٹر سعدیہ،ڈاکٹر نسرین ناز،ڈاکٹر فخشینہ انجم اور دیگر بھی موجود تھے، قبل ازیں انہوں نے ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف ریڈیولوجی میں نئی ایکسرے،سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی  کی جدید مشینوں کا معائنہ بھی  کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر نسرین ناز نے انہیں مشینوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا، بعد ازاں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی میں زیر تکمیل نیو گرلز ہاسٹل کی عمارت کا معائنہ کیا، جس کے متعلق  بریفنگ دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر عبدالرحیم خانزادہ نے بتایا کہ 350 طالبات کے لیے بننے والا یہ ہاسٹل تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا ، ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے اس کی  تعمیر دسمبر 2023 میں شروع ہوئی اور اس کی تکمیل کا ہدف جون 2025 رکھا گیا  تاہم یہ  آئندہ برس جنوری کے آخر تک مکمل ہو جائے گا،بعد ازاں وزیر صحت سندھ نے انسٹیٹوٹ آف بائیولاجیکل بائیو کیمیکل اور فارماسیوٹیکل سائنسز کی نئی عمارت کا بھی سنگ بنیاد رکھا،تختی کی نقاب کشائی کی، انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سعدیہ نے بتایا کہ بائیوایکولینس اور ڈرگ ٹرائلز سمیت فارماسیوٹیکل سائنسز اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کو ایک چھت  تلے یکجا کر دیا گیا ہے، 550 ملین روپے کی لاگت سے یہ پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا،بعد ازاں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچو ہو نے سیمینار ہال کے زیر تعمیر منصوبے کا معائنہ کیا،جہاں انہیں بتایا گیا  فی ہال 250 طلبہ کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ 14 ہال  تعمیر کیے جا رہے ہیں جس میں 600 بچوں کے لیے بیک وقت کمپیوٹر پر امتحان یا ٹیسٹ دینے کی سہولت بھی ہوگی،اس منصوبے پر 940 ملین روپے لاگت آئے گی، عذرا پیچوہو نے سانپ کاٹے کی ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والے پلازما   کلیکشن لیبارٹری کا بھی رسمی افتتاح کیا اور بعد ازاں ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف لائف سائنسزاور کمپری ہینسو کینسر کیئر سینٹر کا معائنہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ ایم آر لینک پر کام شروع کر دیاگیا ہے دوسرے مرحلے میں کینسر کی دوا بنانے اور انجیکٹ کرنے والے سائیکلوٹرون،پیٹ اسکین ایم آر لی نیک اور سٹی سمولیشن سمیت دیگر جدید ترین کینسر کی تشخیص اور علاج کی  سہولتوں سے آراستہ دو ارب روپے کی لاگت سے یہ سینٹر جلد ہی مکمل ہو جائے گا،جہاں کیمو تھراپی سمیت کینسر کا مکمل علاج ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوگا، اس موقع پر وزیر صحت کو گل دستے بھی پیش کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان میں کرسمس پر مسیحی برادری کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

Sat Dec 21 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے مالی امدادی پیکج کا اعلان کیا، یہ بات محکمہ اقلیتی امور حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ایک ہزار غریب خاندانوں […]