شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران کویت اور عراق کا دورہ

اسلام آباد(پی پی آئی) خلیج عرب میں تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جہاز رسدگار اور عظمت نے کویت کی بندرگاہ الشویخ جبکہ پی ایم ایس ایس دشت نے عراق کی بندگاہ ام قصر کا دورہ کیا۔ پی این فلوٹیلا کی قیادت پاک بحریہ کے 14ویں ڈسٹرائر سکواڈرن  کے کمانڈر کموڈور محمد عمیر کر رہے تھے۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کے مطابقمیزبان ممالک کی بندرگاہوں پر آمد کے موقع پر پاکستانی سفارتخانوں کے نمائندوں اور میزبان بحریہ کے حکام نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ دونوں ممالک کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون، بحری افواج کے مابین روابط اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے میزبان ممالک کے عوام اور بالخصوص بحری افواج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بندرگاہوں کے دورے کی تکمیل پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے کویتی اور عراقی بحریہ کے جنگی جہازوں کے ساتھ بحری مشقیں کیں۔ سمندر میں ان مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مربوط مشقوں کے ذریعے  دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔پاک بحریہ کے بیڑے کی جانب سے کویت اور عراق کی بندرگاہوں کا دورہ دوست ممالک کے ساتھ موجودہ سفارتی اوردفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔