وزیراعظم شہباز شریف نے قومی یوتھ کونسل تشکیل دے دی

 اسلام آباد(پی پی آئی)  وزیراعظم شہباز شریف نے قومی یوتھ کونسل تشکیل دی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنا، انہیں پالیسی سازی میں زیادہ بااختیار بنانا اور اداروں کے استحکام میں ان کے کردار کو مزید بامقصد بنانا ہے۔وزیراعظم اسکے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین وزیراعظم  جبکہ صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے امور کے وزرااس کے رکن ہوں گے۔یہ کونسل دس سے اْنتیس سال کے افراد کیلئے کام کرے گی اور ان کی نمائندگی کرے گی۔ کونسل ملک بھر میں سرکاری اور نجی شعبوں میں نوجوانوں کی قیادت والے معاشرے میں سرکاری نمائندہ ادارہ کے طور پر کام کرے گی۔یہ کونسل نوجوانوں سے متعلق پروگراموں، اقدامات اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کی معاونت کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو بچانے کی فوری ضرورت پر ویبنارمنعقد

Sat Dec 21 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)ڈیوکام-پاکستان کے زیر اہتمام ایک اہم ویبینار منعقد ہوا جس کا عنوان تھا “مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو درپیش ابھرتے ہوئے خطرات”۔ اس ویبینار میں ماہرین اور متعلقہ افراد نے شرکت کی اور پاکستان کے اس اہم قدرتی اثاثے کو بچانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔1. مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو لاحق بنیادی خطرات قبضہ مافیا […]