عافیہ کی رہائی کیلئے حکومت اقدامات کرے،مجرمانہ خاموشی افسوسناک،جماعت اسلامی

کراچی(پی پی آئی)جماعت اسلامی کے سینئررہنما وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹونے مطالبہ کیا ہے کہ جرم ضعیفی میں امریکی جیل میں کئی سالوں سے قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت اقدامات کرے۔ قوم کی بیٹی عافیہ پر ڈھائے جانے والی مظالم پر حکومت پاکستان اور حقوق انسانی کے اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے۔قباء آڈیٹوریم میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزیدکہنا تھاکہ مسلمانوں کے آپس میں معمولی اختلافات اورمفادپرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے ہرطرف کشمیر سے غزہ تک مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔انہوں نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ 14  ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملبے تلے شہداء کی تعداد دس ہزار ہے۔عالمی عدالت کا اسرائلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جنگی جرائم میں ملوث  ہونے پر وانٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عملدرآمدنہیں ہورہا ہے جس سے امریکہ ومغرب کے لینے دینے کے دوہرے  معیار کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام مسائل کا حل اتحاد امت میں ہے۔اس موقع پرعلامہ حزب اللہ جکھرو نے درس قرآن پیش کیا جبکہ نائب قیم محمد مسلم،ناظم عمومی مولانا محمد دین اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی موجودتھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنر سندھ سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات

Sat Dec 21 , 2024
کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین / وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پارا چنار مسئلہ کے حل کے لئے جاری کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی ہدایت پر اشیائے […]