گورنر سندھ سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات

کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین / وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پارا چنار مسئلہ کے حل کے لئے جاری کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی ہدایت پر اشیائے خورد و نوش اور ادویات پارا چنار پہنچا دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کرم اور پارا چنار مسئلہ کے حل پر گورنر سندھ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایرانی قونصل خانہ میں “پاکستان و ایرانی روایات کی شان” کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ایران گہرے ثقافتی رشتے اور جغرافیائی قربت کے حامل ہیں۔ گورنر سندھ نے مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والوں میں کلینری اینڈ ہسپیٹلیٹی ایوارڈ بھی تقیسم کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آرٹس کونسل کراچی کے انتخابات آج منعقد ہوں گے

Sat Dec 21 , 2024
کراچی (پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات اتوار،22 دسمبر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہوں گے، ووٹ ڈالنے کا عمل دوپہر 12 بجے شروع کردیا جائے گا جو رات 8بجے تک جاری رہے گا جبکہ رات 8 بجے تک آرٹس کونسل کے احاطے میں موجود ممبران اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔ […]