شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں مالی سال میں ٹیکسٹائل کے سوا دوسری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد(پی پی آئی)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل کے سوا دوسری مصنوعات میں سترہ اعشاریہ چھ فیصد کا قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کی بدولت ٹیکسٹائل کے سوا دوسری برآمدات چاراعشاریہ صفر دو ارب ڈالر سے بڑھ کر چار اعشاریہ سات تین ارب ڈالر ہوگئی ہیں۔زیوارت اورپٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں سو سے پانچ سو تیس فیصد تک اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔صنعتی مشینری، ٹرانسپورٹ کے سامان، گاڑیوں کے پرزوں اورربڑ کے ٹائروں سمیت انجینئرنگ کے شعبے کی برآمدات میں اکتیس فیصد جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں بارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔برآمدات کا مثبت رجحان بین الاقوامی منڈیوں میں ان مصنوعات کی بہتر حیثیت کی عکاسی کرتا ہے۔