حکومت سیاسی دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دے گی،وزیر اطلاعات

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے منصوبہ سازوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد سزا دی جائے گی۔انہوں نے آج (اتوار) لاہور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے دفاع اور بقاء کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہجوم نے شہداء کی یادگاروں اور فوجی تنصیبات کی توہین کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، سیاست میں تہذیب اور شائستگی کی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسلم لیگ نون کی حکومت کے ادوارمیں ترقی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنر خیبر پختونخوا کا سیاسی و تیکنیکی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان

Sun Dec 22 , 2024
پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے متفقہ فیصلے کے تحت سیاسی اور تکنیکی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔کمیٹیوں کا مقصد سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اور صوبے کے بڑ ے مسائل حل کرنا ہے۔گورنر کنڈی کے دستخط کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گیارہ رکنی سیاسی کمیٹی اور […]