متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،چیئرمین پاکستان علماء کونسل

اسلام آباد(پی پی آئی)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے معیشت مستحکم کرنے کیلئے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لاہور میں ایک عمرہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواہشمند عازمین سے کہا کہ وہ اس مقدس سفر پر روانگی سے قبل مناسب رہنمائی ضرور حاصل کریں۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب میں پکڑے جانے والے بھکاری اور منشیات فروش پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی شروع کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔انہوں نے شام سمیت ہر ضرورت مند ریاست کی مدد کرنے پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی مدد کی ہے۔