دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف

اسلام آباد(پی پی آئی)بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کا یہ عزم دہرایا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف اس وقت تک کارروائی جاری رہے گی جب تک اس کے ساتھ اس کے سہولت کاروں، ساتھیوں اور سرمایہ فراہم کرنے والوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔انہوں نے یہ بات جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے دورے کے موقعے پر افسروں اور جوانوں سے گفتگو میں کہی۔آرمی چیف نے کہا کہ یہ عناصر ملک کے خلاف جن گھناونی سرگرمیوں میں مصروف ہیں انہیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔اس دورے میں انہیں سلامتی کی موجودہ صورتحال اورانسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے غیر متزلزل حوصلے اورعزم واستقلال کی تعریف کی اور کہا کہ قوم کو آپ کی قربانیوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی فوج قوم کی بھرپور حمایت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،چیئرمین پاکستان علماء کونسل

Sun Dec 22 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے معیشت مستحکم کرنے کیلئے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لاہور میں ایک عمرہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواہشمند عازمین سے کہا کہ وہ اس مقدس سفر پر روانگی سے قبل مناسب رہنمائی ضرور حاصل کریں۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے […]