پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مئی کے مہینے میں پاکستان میں 605 ارب روپے کا ٹیکس جمع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان میں ٹیکس جمع کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موجودہ مالی سال میں مئی کے مہینے میں 605 ارب کا ٹیکس اکٹھا جو مئی کے مہینے میں 621 ارب روپے کے ہدف سے سولہ ارب روپے کم رہا۔ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے مہینے میں 33 ارب روپے کے ریفنڈ جاری کرنے کے بعد نیٹ ٹیکس 572 ارب روپے رہا مئی کے مہینے میں 205 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع کیا گیا جو گذشتہ سال مئی میں 131 ارب روپے تھا۔انکم ٹیکس میں ہونے والے اضافے کی شرح 57 فیصد رہی۔ ایف بی آر نے ڈومیسٹک سیلز ٹیکس کی مد میں تقریباً 100ارب روپے جمع کئے ہیں جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں 28 فیصد زیادہ ہیں۔فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں تقریباً 41ارب روپے اکٹھے کئے گئے ہیں جو سال بہ سال کی بنیاد پر 32 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔تاہم ڈومیسٹک ٹیکسز کی مد میں مجموعی طور پر 44 فیصد اضافہ حاصل کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے یہ تمام اہداف معیشت میں سست روی اورجی ڈی پی گروتھ ریٹ کو کم کرنے کے باوجود حاصل کئے ہیں۔