خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راولاکوٹ میں وین کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق، 3 زخمی

راولاکوٹ(پی پی آئی) ضلع پلندری سے راولپنڈی جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی،حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔   حادثہ شاہراہ غازی ملت پر سوا کراس کے نزدیک پیش آیا جب تراڑ کھل سے راولپنڈی جانے والا سوزوکی کیری موڑ کاٹتے ہوئے قلا بازیاں کھاتا ہواگہری کھائی میں جا گرا، گاڑی میں 3 بچوں اور 2خواتین سمیت7 افراد سوار تھے، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 2 خواتین سمیت4افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 بچے زخمی ہوئے۔ مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ٹریفک انسپکٹر پلندری بھی عملے کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے، حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پلندری منتقل کر دیا گیا، ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ معمولی بونداباندی کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا۔