لاڑکانہ27دسمبر(پی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کی کمیٹی برائے نیشنل ایشوز کے اراکین نے ملاقات کی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی کمیٹی برائے نیشنل ایشوز کے اراکین نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس یوم کشمیر کے بعد رکھنے کی درخواست کیچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی کمیٹی برائے نیشنل ایشوز کے اراکین کی سی ای سی کا اجلاس یوم کشمیر کے بعد کرنے کی درخواست قبول کرلی پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گاپاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست اور عوام کے مسائل سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے