اسلام آباد(پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن اسمبلی وسابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے پاسبان وطن پاکستان کے چیئر مین شیخ مختار احمد اعوان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیرکے عوام سے یکجہتی کا اظہارکیا گیا۔شیخ مختار احمد اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام بہادر ہیں جو بھارت سرکار کی بندوق کے سائے میں اپنی جد جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور بھارت سرکارکے آگے جھکے نہیں بلکہ ڈٹ کر کھڑے ہیں مقبوضہ کشمیرکے عوام کی قربانیاں لازوال ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے طاہرکھوکھر نے کہا کہ کشمیریوں کا کوئی گھر ایسا نہیں ہے جس نے تحریک آزادی کشمیر میں جان نہ دی ہو کشمیری عوام کو بھارت نے بندوق کے زورپرقبضہ رکھا ہوا ہے وہ طاقت کے زورپرکشمیریوں کو دبانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت مخلص، محنتی اور عملی طور پر سرگرم کارکنوں کی سخت ضرورت ہے جو ریاست اور عوام کی خدمت کو ترجیح دیں۔انہوں نے طاہر کھوکھر کو پاسبان وطن پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔