گداگری کیلئے سعودیہ جانیوالی2 خواتین گرفتار

کراچی30دسمبر(پی پی آئی) ایف آئی اے امیگریشن نے گداگری کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار خواتین کی شناخت عیشا اور نیشو کے نام سے ہوئی۔ گرفتار خواتین وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہی تھیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمہ عیشا کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزمہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہے۔ سعودی پولیس نے بھیک مانگنے پر ملزمہ کو گرفتارکر کے ڈیپورٹ کیا تھا۔ ملزمہ نیشو سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکی۔  گرفتار خواتین کو  اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اور یو اے ای تعلقات کو مزید بلندیوں تک لیکر جانا چاہتے ہیں: گورنر پنجاب

Mon Dec 30 , 2024
لاہور30دسمبر(پی پی آئی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔ گورنر پنجاب سے متحدہ عرب الامارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو اقتصادی شعبے میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، […]