اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم نواز نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے باری لینا ضروری نہیں،وزیراطلاعات پنجاب

کراچی30دسمبر(پی پی آئی) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ مریم نواز نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے باری لینا ضروری نہیں،مریم نواز کیلئے حکومت چلانا نیا تجربہ تھا،عہدے، وسائل بہت ساری قوتوں کے پاس رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کیلئے بہترین اقدامات کررہی ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز کو حکومت میں آئے 10ماہ ہو گئے،حکومت کی 10ماہ کی کارکردگی رپورٹ موجود ہے،پنجاب کے عوام کیلئے 2024بہت اچھا ثابت ہوا، 2024جاتے جاتے بھی اچھی خبریں اور خوشیاں دیکر جائے گا، سٹاک ایکس چینج میں اضافہ ہوا، مہنگائی 4سے 5فیصد کے درمیان ہے،خسارے کا شکار اکاونٹ اب سرپلس میں ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے باری لینا ضروری نہیں،مریم نواز کیلئے حکومت چلانا نیا تجربہ تھا،عہدے، وسائل بہت ساری قوتوں کے پاس رہے ہیں، مریم نواز نے وہ منصوبے شروع کئے جو پہلے کسی حکمران نے نہیں کئے،کرم، پاراچنار میں سکیورٹی معاملات ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہے،کراچی، لاہور میں بھی احتجاج اورسڑکیں بند ہورہی ہیں،پاراچنار کی سڑکیں کھلوانا گنڈاپور کا کام ہے مریم نواز کا نہیں،پنجاب کی ایئر ایمبولینس پارا چنار میں بھی خدمات سرانجام دے رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ پنجاب کے عوام فتنہ، احتجاج کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے،ان کاکہناتھا کہ 64لاکھ خاندانوں کو دہلیز پر رمضان نگہبان پیکج دیا گیا، پہلے لوگوں کو لائنوں میں لگنا اور ٹرکوں کے پیچھے بھاگنا پڑتا تھا۔