ملیر 15 اورشارعِ فیصل کراچی کے دھر نے ختم،کراچی میں 10 مقامات پر جاری

کراچی30دسمبر(پی پی آئی) کراچی کے مصروف ترین روڈ شارعِ فیصل کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ شارعِ فیصل ڈرگ روڈ اور ملیر 15 کے مقام پر مذہبی جماعت کا دھرنا ختم ہوگیا جس کے بعد 26 دسمبر سے بند شارع فیصل کے دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں،کراچی میں 10 مقامات پر مذہبی جماعت کے پارا چنار واقعات کے خلاف دھرنے جاری ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کا نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا جاری ہے، گلستان جوہر کامران چورنگی، ابو الحسن اصفہانی روڈ، نارتھ ناظم آباد اور فائیو سٹار چورنگی پر دھرنے دیئے گئے ہیں، انچولی، پاور ہاؤس چورنگی، عائشہ منزل، پرفیوم چوک، کورنگی نمبر ڈھائی پر بھی دھرنے جاری ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کیلئے متبادل راستے دیئے گئے ہیں جہاں ٹریفک کا دباؤ ہے، پولیس کی نفری سڑکوں پر موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مریم نواز نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے باری لینا ضروری نہیں،وزیراطلاعات پنجاب

Mon Dec 30 , 2024
کراچی30دسمبر(پی پی آئی) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ مریم نواز نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے باری لینا ضروری نہیں،مریم نواز کیلئے حکومت چلانا نیا تجربہ تھا،عہدے، وسائل بہت ساری قوتوں کے پاس رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کیلئے بہترین اقدامات کررہی ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز کو حکومت میں آئے […]