وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ کی ملاقات

لاہور31دسمبر(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ نے ملاقات کی۔ باہمی ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور تجارت، تعلیم، صحت، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملاقات میں ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ترکیہ کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،شکرگزار ہیں۔پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ ترکیہ بزنس کمیونٹی کے لیے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ قونصل جنرل درمش بستاغ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان میں 2024 کے اختتام پر میڈیا کوخطرات درپیش،صحافت دباؤ کا شکار

Tue Dec 31 , 2024
کراچی31دسمبر(پی پی آئی) سال 2024 کے اختتام پر پاکستان میں میڈیا کوخطرات درپیش ہیں اور آزادی  اظہار رائے کی گنجائش، آن لائن اور آف لائن دونوں، سختی سے محدود ہے۔ یہ سال سیاسی احتجاج، انٹرنیٹ بندشوں، اور ایسی پالیسیوں اور قانون سازی کے امتزاج پر مشتمل تھا، جو خاص طور پر آن لائن اظہار رائے کی نگرانی کو بڑھانے کے […]