تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے: مئیرمیونسپل کارپوریشن میرپورخاص

میرپورخاص 03جنوری(پی پی آئی)تاجر برادری معاشرے میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہمیں بھی اپنے شہر کے تاجروں کے ساتھ مل کر شہر کی ترقی اور خوشحالی اور بلدیاتی سہولیات کے لیے خصوصی توجہ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے مئیر عبد الرؤف غوری نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان میرپورخاص کے مرکزی آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مئیر عبد الرؤف غوری کا مزید کہنا تھا کہ تاجر شہر کے اسٹیک ہولڈر ہیں کسی بھی شہر کے تاجر شہر کی ترقی میں اہم کردار کرتے ہیں کارپوریشن میرپورخاص شہر کے تاجروں کو اپنا بھائی سمجھتی ہے شہر میں بلدیاتی سہولیات میں ایک بڑا حصہ تاجروں کا ہے جس کے لیے تمام تاجروں کو ساتھ ملا کر ترقیاتی کاموں میں ان سے مشاورت کی جاتی انکا مزید کہنا اور تھا کہ تاجروں کے مسائل اور انکے فوری حل کے لیے ایک پلیٹ فارم ہونا ضروری ہے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان میرپورخاص کے مرکزی آفس کے قیام سے تاجروں کے مسائل فوری حل ہوسکیں گے اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان میرپورخاص صدر کامران میمن نے تقریب میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجر غیر سیاسی لوگ ہوتے ہیں اور تاجر شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں تقریب میں مولانا حفیظ الرحمن فیض۔ حافظ محمد صادق سعیدی جابر مجید۔ فیصل خان زئی۔ملک محمود صابری۔حاجی فقیر محمد میمن۔اظہر عباس۔عبداالرحیم میمن بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئی اور مہمان خاص کے ہاتھوں سے تاجر تنظیم کے عہدیداروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فلسطین کی آزادی مولانا محمد علی جوہر کا مشن تھا۔ محفوظ النبی خان

Fri Jan 3 , 2025
کراچی 03جنوری(پی پی آئی)ارض فلسطین کی آزادی مولانا محمد علی جوہر کی زندگی کا مشن تھا اگر آج وہ زندہ ہوتے تو پورے عالم اسلام کو غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف نمبرد آزما ہونے کے لیے عوامی تحریک منظم کرتے ان تاثرات کا اظہار معروف سماجی و سیاسی رہنما محفوظ النبی خان نے مولانا محمد علی جوہر کی برسی […]