فلسطین کی آزادی مولانا محمد علی جوہر کا مشن تھا۔ محفوظ النبی خان

کراچی 03جنوری(پی پی آئی)ارض فلسطین کی آزادی مولانا محمد علی جوہر کی زندگی کا مشن تھا اگر آج وہ زندہ ہوتے تو پورے عالم اسلام کو غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف نمبرد آزما ہونے کے لیے عوامی تحریک منظم کرتے ان تاثرات کا اظہار معروف سماجی و سیاسی رہنما محفوظ النبی خان نے مولانا محمد علی جوہر کی برسی کے موقع پر ایک بیان میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا محفوظ النبی خان نے کہا کہ برصغیر میں مولانا محمد علی جوہر کی زیر قیادت تحریک خلافت کی شدت کا اندازہ اس امر سے لیا جاسکتا ہے کہ اسوقت کے ہندوستان کے برطانوی وائسرائے کو اپنے وزیر اعظم کو ٹیلیگرام کے ذریعے متنبہ کرنا پڑھا کہ اگر ترکی کے بارے میں برطانوی پالیسی تبدیل نہ ہوئی تو برطانیہ کے لیے ہندوستان پر حکومت کرنا مشکل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ مولانا جوہر کے کردار کی طرح ان کی والدہ بی اماں کے جرآت مندانہ کردار اور ان کے بھائی مولانا شوکت علی کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مولانا جوہر کی زیر قیادت تحریک خلافت کا ثمر تھا کہ بعد ازاں قائد اعظم کی رہنمائی میں آل انڈیا مسلم لیگ کو چوہدری خلیق الزماں، شیخ عبد المجید سندھی، مولانا ظفر علی خان، سردار عبد الرب نشتر اور مولانا عبد الحمید بھاشانی جیسے رہنما اور ہزاروں تربیت یافتہ سیاسی کارکنان میسر آئے جنہوں نے اپنی لازوال جدوجہد کے ذریعے بر صغیر میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ قومی وطن حاصل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

2025 مذہبی سیاحت کے فروغ کا سال ہوگا: حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

Fri Jan 3 , 2025
اسلام آباد03جنوری(پی پی آئی) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین  حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے 2025 کو مذہبی سیاحت کے فروغ کا سال قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے اسلامی دنیا میں اہم کردار ادا کرے گا۔  حافظ محمد طاہر محمود اشرفی  نے ایک بیان میں نے کہاہم […]