کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کی حفاظت پر مامور ہر جوان پر پوری قوم کو فخر ہے، اسد قیصر

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت پر مامور ایک، ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاک فوج کے شہدا کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈا انتہائی قابل افسوس ہے۔اپنے بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے اور جوانوں کی شہادت کو سیاسی عزائم کیلئے استعمال کرنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی حفاظت پر مامور ایک ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے۔