پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختونخواحکومت کی رٹ ختم ہو چکی، ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ خیبر پختونخواحکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہو چکی ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت ہے، کچھ قوتیں کرم میں امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی ہے، صوبائی حکومت کا فوکس صوبے پر کم اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے، علی امین گنڈا پور کو دو ماہ میں ایک مرتبہ بھی کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب بیٹھی ہیں لیکن ان کو پارا چنار کے بہن بھائیوں کی فکر ہے، تحریک انصاف کے پی میں 12 سال سے اقتدار میں ہے، 12 سال میں کے پی کے عوام کا معیار زندگی کا گراف مزید نیچے گیا۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان،دہشتگردی اور بیروزگاری بنیادی مسائل ہیں، تحریک انصاف نے پشتونوں کو احساس محرومی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔