سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں کلچرل کارنر کاا فتتاح

راولپنڈی4 جنوری(پی پی آئی) پنجاب آرٹس کونسل میں چئیرمین چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم راجہ محمد حنیف ایڈوکیٹ نے کلچرل کارنر کا افتتاخ کر دیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، سابق ڈائریکٹر وقار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ تھے۔پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق مہمان خصوصی راجہ محمد خنیف ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صوبہ بھر میں فن و ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔خطہ پوٹھوہار ثقافتی لحاظ سے ایک ذرحیز خطہ ہے۔یہاں کے ماہر دستکار دنیا بھر میں خطے اور ملک پاکستان نام روشن کر چکے ہیں۔جن میں ٹرک آرٹ،گندھار آرٹ، پیپر میشی،نمک کے پتھروں سے نقش و نگار اہم ہیں۔ کلچر کارنر کا قیام پوٹھوہار کی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو اپنی ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ کلچر کارنر خطے کی مقامی دستکاریوں، روایتی موسیقی، لوک رقص اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کا مرکز ہوگا۔اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور مقامی فنکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔