پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپرہائی وے پر 6 گاڑیوں میں تصادم، خاتون سمیت2 افراد جاں بحق،24زخمی

کراچی 4 جنوری(پی پی آئی) حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ چھ گاڑیوں میں خوفناک تصادم میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چوبیس سے زائد زخمی ہوگئے۔چھیپا اور ایدھی کے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب بارش کے باعث سڑک پر پھسلن پیدا ہوجانے کی وجہ سے دو مسافر بسیں، دو کاریں، آئل ٹینکر اور کنٹینر ٹکرا گئے مسافر بس توازن کھودینے سے پلٹ گئی، پیچھے سے آنے والی دوسری مسافر بس بھی ٹکرا گئی۔حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں اکیس سالہ نازش اور تیرہ سالہ علی حسن شامل ہیں۔لواحقین کے مطابق نازش نارتھ ناظم آباد کی رہائشی، آبائی تعلق سوات سے تھا نازش سوات سے کراچی آرہی تھی،صبح فون آیا کہ حادثے ہوا ہے دوسرے جاں بحق کی شناخت 13 سالہ علی حسن کے نام سے ہوگئی۔ علی حسن کے والد کا دوست کے مطابق علی حسن صادق آباد کا رہائشی اور اپنے والد سے کراچی ملنے آرہا تھا۔ریسکیوحکام کے مطابق چھ زخمی ابھی بھی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں باقی تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ریسکیو اداروں اور موٹر وے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سڑک سے متاثرہ گاڑیاں ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کرا دی۔